Murtaza 28

آئی جی سندھ معتبرعہدہ ہے، آئی جی کوغواء نہیں کیا گیا تھا، مرتضیٰ وہاب

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ معتبرعہدہ ہے، آئی جی کوغواء نہیں کیا گیا تھا، مزار قائد پر کیپٹن ر صفدر واقعے کی ایف آئی آر جھوٹی تھی،عدالت نے ایف آئی آر ختم کردی، پی ٹی آئی کے ملوث ارکان اسمبلی کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد واقعے کی رپورٹ میں سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت کو صورتحال سے آگاہ کرنے کی سفارش کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس ایکٹ کی خلاف ورزی کی،وفاقی حکومت کو درخواست کررہے ہیں کہ ان کیخلاف کاروائی کریں۔ایف آئی آرکے بعد حقائق کو دیکھنا پولیس کا کام تھا۔ ایف آئی آر میں جو وقت درج ہوا وہ شام 7بجے کا ہے،جبکہ ایف آئی آر 5بجے درج کی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے معاملے سے متعلق انکوائری کی آرمی چیف کو گزارش کی تھی کہ انکوائری قانون کے مطابق ہونی چاہئے۔

آرمی چیف نے انکوائری کمیشن تشکیل دے کر تحقیقات کروائیں۔ قانونی ادارے قانون کے تابع ہیں۔ قانون کے مطابق ہی فیصلے ہونے چاہئیں۔ سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزارقائد پرموجود قاری نے بھی پولیس کو بیان دیا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ کمیٹی نے قراردیا کہ سرکاری عہدوں کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد کی حرمت سے متعلق قانون موجود ہے۔

ویڈیوزمیں دیکھا گیا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما تھانے پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے تھانے جا کر پولیس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ کمیٹی نے مزارقائد واقعے کی رپورٹ 30 روز میں پیش کی۔ پی ٹی آئی کے ایم پی نے صفدر اعوان کے خلاف درخواست دی۔ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے واقعے کو استعمال کیا۔ درخواست پر درخواستگزار کا موبائل نمبر درج تھا۔

موبائل کی لوکیشن سے معلوم ہوا واقعے کے وقت مدعی سپرہائی وے پر تھا۔پولیس کی تفتیش میں سامنے آیا کہ ایف آئی آر جھوٹی تھی۔ پولیس رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ایف آئی آر ختم کردی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کو مزارقائد واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔ آج کابینہ نے مزار قائد واقعے کی رپورٹ کی منظوری دی۔ 18اکتوبر کے حوالے سے قیاس آرائی کی گئی۔ وفاقی حکومت کو خط لکھنے کے بعد انکوائری رپورٹ پبلک کر دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی ارکان واقعے میں ملوث ہیں وفاقی حکومت سے ان کیخلاف کارروائی کی سفارش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں