40

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ

آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں سےآگاہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں سیکیورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، پاک افغان اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے اور بارڈرمینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی ان کے پروفیشنلزم اور لگن کو بھی سراہا۔آرمی چیف کو بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی انہوں نے دور درازعلاقوں میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں