37

آپ کی کمائی غیر شرعی ہے اس لیے آپ کا اکاؤنٹ ہمارے بینک میں نہیں کھل سکتا حیرانی کی بات ہے کہ ناچنے والے کا اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا اور نچانے والے کا کھل سکتا ہے خواجہ سرا کو بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے سے معذرت کر لی گئی،خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل

آپ کی کمائی غیر شرعی ہے اس لیے آپ کا اکاؤنٹ ہمارے بینک میں نہیں کھل سکتا
حیرانی کی بات ہے کہ ناچنے والے کا اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا اور نچانے والے کا کھل سکتا ہے خواجہ سرا کو بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے سے معذرت کر لی گئی،خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب ٹرول ہو رہی ہے جس میں ایک خواجہ سرا نے اپنی دکھی داستان کافی جذباتی انداز میں بیان کی ہے،خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ میں نے مانسہرہ کے لاری اڈہ کے ایک نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے درخواست دی۔میرا فارم پر کر لیا گیااور مجھے کہا گیا کہ آپ کا اکاؤنٹ کھل گیا ہے ا ور آپ ایک مہینے بعد آ کر اپنی چیک بک اور اے ٹی آیم کارڈ لے جائیے گا۔
مگر کچھ دن بعد ہی مجھے کال موصول ہوئی کہ آپ کا اکاؤنٹ ہمارے بینک میں نہیں کھل سکتا کیونکہ ہمارے شرعی اصولوں کے مطابق آپ کی کمائی غیر شرعی ہے۔لہٰذا ہم معذرت کرتے ہیں۔اس پر خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کہ اصول ہے کہ ناچنے والوں کی کمائی حرام ہے اور نچانے والوں کی حلال ہے۔
ناچنے والوں کے اکاؤنٹ نہیں کھولے جا سکتے کہ وہ غیر شرعی کام کرتے ہیں جبکہ نچوانے والوں کے ہر بینک میں اکاؤنٹ کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں