69

ابھینندن کی رہائی کرکے پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا

اسلام آباد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ ابھینندن کی رہائی کرکے پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا،لیکن کل قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور منہ کی کھانی پڑی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ریکارڈ کی درستگی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کررہا ہوں کہ قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور منہ کی کھانی پڑی۔
لیکن پاک فوج نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا، افواج پاکستان کے چوکنا جہازوں کو دیکھ کر بم پھینک کر بھاگ گئے۔

ہم نے دشمن کے دو جنگی جہاز مار گرائے اور ونگ کمانڈر کو گرفتار کرلیا، دشمن اتنا خوفزدہ ہوا کہ بدحواسی میں اپنا ہی جہاز مار گرایا۔ اللہ کی نصرت سے ہمیں واضح فتح نصیب ہوئی۔ اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی، پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا اور مسلح افواج سرخرو ہوئی۔ حکومت پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست اور امن کو راستہ دیتے ہوئے جنگی قیدی کو رہا کیا۔انہوں نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان نے پہلے اپنی صلاحیت اور قابلیت کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں