117

اسلام آباد میں تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ، عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے غربت مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے مسلم لیگ ن امید کی کرن ہے، اس کی جھلک اسلام آباد میئرالیکشن میں قوم نے دیکھ لی ہے۔ مسلم لیگ ن مرکزی نائب صدر مریم نواز کا ٹویٹ

اسلام آباد میں تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ، عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے
غربت مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے مسلم لیگ ن امید کی کرن ہے، اس کی جھلک اسلام آباد میئرالیکشن میں قوم نے دیکھ لی ہے۔ مسلم لیگ ن مرکزی نائب صدر مریم نواز کا ٹویٹ

پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ، عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے، غربت مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے مسلم لیگ ن امید کی کرن ہے، اس کی جھلک اسلام آباد میئرالیکشن میں قوم نے دیکھ لی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر میئرالیکشن اسلام آباد میں کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غربت، افلاس اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں عوام کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن امید کی کرن ہے۔
تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد عوام اپنی خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے ہیں۔ اس کی جھلک آج اسلام آباد میئر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد قوم نے دیکھ لی ہے۔ الحمدُللّہ! واضح رہے وفاقی دارالحکومت کے میئر کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر کے عہدے کیلئے 3امیدواروں میں مقابلہ ہوا اور 69 ووٹ ڈالے گئے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر عادل شاہ گیلانی نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہیں 43 ووٹ حاصل ہوئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد دوسرے اور آزاد امیدوار سید ظہیر شاہ تیسرے نمبر پر رہے۔ ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کیے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک پرامن اور خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔ میئر اسلام آباد کے انتخاب کا الیکٹورل کالج 80 کا ہے جس میں 50 یوسی چیئرمین اور 3 ڈپٹی میئرز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے شیخ انصر عزیزکی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد میئر اسلام آباد کی نشست خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کیلئے میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس کی عمارت واقع جی-6 میلوڈی اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا تھا ۔ پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس الیکشن کے لئے مجموعی طور پر 73 ووٹرز کی فہرست جاری کی تھی۔
امن و امان قائم رکھنے، انتخابی عمل کو بہتر رکھنے اور ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر پولنگ کے روز میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی عمارت میں واقع تمام دفاتر کو مقامی چھٹی دے دی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر تین امیدواروں جن میں اظہر محمود (آزاد)۔ پیر عادل شاہ(مسلم لیگ ن اور ملک ساجد محمود (پی، ٹی ، آئی ) کے درمیان مقابلہ ہوا۔
اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نعیم احمد نے بتایا تھا کہ اس انتخاب کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے بالخصوص انتخابی سامان کی تیاری اور پولنگ عملہ کی تعیناتی اور تربیت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا تھا۔، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی۔ قائم کیا گیا ہے، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس الیکشن کیلئے مجموعی طور پر 73 ووٹرز کی فہرست جاری کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں