26

اسلام آباد میں کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا،ویڈیو وائرل حادثے میں چار افراد جاں بحق ،کشمالہ طارق کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد میں کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا،ویڈیو وائرل
حادثے میں چار افراد جاں بحق ،کشمالہ طارق کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔تیز رفتار گاڑیاں سبھی سگنل توڑتے ہوئے نکل گئیں جس وجہ سے سامنے آتی ہوئی کار کے ساتھ چار ویل گاڑی ٹکرا گئی۔ذرائع کے مطابق قافلے کی گاڑی میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گاڑیوں کا یہ قافلہ کشمالہ طارق کا تھا جس میں کشمالہ طارق کا خاوند اور بیٹا بھی موجود تھا۔
پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کوگرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں