100

اسلام آباد کے ہوٹل میں مالکان کی طنزیہ ویڈیو، ہوٹل منیجر کا ردعمل سامنے آ گیا دس سال سے ان کے ساتھ کام کررہا ہوں، مالکان کا رویہ خاندان جیسا ہے، مزاحیہ انداز میں ویڈیو بنائی گئی، اس میں تضحیک کا کوئی عنصر نہیں تھا، ہوٹل منیجر اویس عطا

اسلام آباد کے ہوٹل میں مالکان کی طنزیہ ویڈیو، ہوٹل منیجر کا ردعمل سامنے آ گیا
دس سال سے ان کے ساتھ کام کررہا ہوں، مالکان کا رویہ خاندان جیسا ہے، مزاحیہ انداز میں ویڈیو بنائی گئی، اس میں تضحیک کا کوئی عنصر نہیں تھا، ہوٹل منیجر اویس عطا

اسلام آباد کے ہوٹل میں منیجر کی جانب سے ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے پر مالکان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہوٹل منیجر اویس عطا کا ردعمل سامنے آ گیا ہے ۔ ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ہوٹل کے منیجر نے کہا کہ میڈم نے مزاحیہ انداز میں ایک ویڈیو بنائی جو وائرل ہو گئی ۔
دس سال سے ان کے ساتھ کام کررہا ہوں، مالکان کا رویہ خاندان جیسا ہے، مزاحیہ انداز میں ویڈیو بنائی گئی، اس میں تضحیک کا کوئی عنصر نہیں تھا ۔ ان کے ساتھ تعلق ایک فیملی ممبر کی طرح ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں ہائی فائی لوگ آتے ہیں ، جتنی انگریزی وہ بولتے ہیں اتنی سمجھ لیتا ہوں، ویڈیو فنی انداز میں بنا رہے تھے، اس لیے اچانک انٹرویو پر تھوڑا ہچکچا گیا، اس لیے جو منہ میں آیا بول دیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ہوٹل مالکہ کا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا کہ وہ میری یا کسی تذلیل کرے ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے والے مینجر اور ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ٹویٹر صارفین نے کافی غم و غصے کا اظہار کیا۔ یہ ویڈیو گذشتہ رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ٹویٹر صارفین نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے پر اسلام آباد میں موجود کینولی ریسٹورنٹ مینجر کا تمسخر اُڑانے والی خواتین مالکان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مینجر سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد میں موجود اس ریسٹورنٹ کا بائیکاٹ کرنے کا ٹرینڈ بھی آج کے دن ٹاپ ٹرینڈز میں رہا۔ جس کے بعد اب ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کے رد عمل پر بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری بیان میں ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سوشل میڈیا صارفین اور اُن لوگوں کے رد عمل پر بے حد افسوس ہے جنہوں نے ایک ٹیم ممبر کے ساتھ ہمارے مذاق کو غلط رنگ دیا۔
یہ ویڈیو بطور ٹیم ہمارے مابین ہونے والی ایک گپ شپ تھی جسے کسی صورت منفی تناظر میں نہیں بنایا گیا تھا۔ اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو ہم معذرت خواہ ہیں لیکن ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ہمیں خود کو مہربان مالکان کے طور پر کسی کے بھی سامنے ثابت کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری ٹیم تقریباً ایک دہائی سے ہمارے ساتھ ہے ، اسی بات سے سب کو اندازہ ہوجانا چاہئیے۔ ہمیں اپنے پاکستان ہونے پر فخر ہے اور ہمیں اپنی زبان اور ثقافت سے پیار ہے۔ ہوٹل منیجر کا مکمل انٹرویو دیکھیں :

اپنا تبصرہ بھیجیں