66

اس نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور: چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے۔

چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کتنی مہنگائی بڑھی، پیپلز پارٹی کے دور میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی تاہم اس نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے، ان کی گالم گلوچ صرف تماشے ہیں تاکہ عوام کو خوار کر سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایماندار وزیراعظم آنے کے بعد اب کرپشن کیوں بڑھ گئی ہے، عمران خان کو ہمیں بتانا چاہیے کس کرپشن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف بحٹ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہم اسے نہیں مانتے جب کہ عوام نالائقوں کی ناکامیوں کا بوجھ کیوں اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں