128

اعصام الحق نے نیویارک اوپن ٹینس کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی اسٹار نے اپنے برطانوی پارٹنر ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ جانسن اور اوپیلکا پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی۔

فاتح ٹیم نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد 6-7 سے برتری ثابت کی، دوسرے میں بھی اس مارجن سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یاد رہے کہ اعصام الحق کا اپنے نئے پارٹنر ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ کھیلتے ہوئے یہ پہلا ٹائٹل ہے،پاکستانی سٹار نے برطانوی کھلاڑی کیساتھ تال میل کو بہترین قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں