21

البغدادی کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی ہے:چین

چین کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے ژی جون کا کہنا تھا کہ داعش کے سربراہ البغدادی کی امریکہ کی کارروائی میں ہلاکت ایک اہم کامیابی ہے۔
ژی جون نے گزشتہ ماہ سعودی عرب، ایران اور مصر کا دورہ کیا تھا۔ اسی دورے کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کی کارروائی میں البغدادی کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی ہے۔
خیال رہے کہ چین طویل عرصے سے سنکیانگ میں بسنے والے ایغور مسلمانوں کے حوالے سے ایسے مختلف اقدامات کرتا رہا ہے کہ وہ شام اور عراق جا کر داعش میں شامل نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں