152

امریکا سے وطن واپسی پر میرا کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا

امریکا سے وطن واپس لوٹنے والی ادکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل لے لیا گیا ہے۔ اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیا گیا ہے جس کی رپورٹ جمعرات کے روز آئے گی۔ اداکارہ میرا گزشتہ روز امریکا سے لاہور پہنچی تھیں، لاہور پہنچنے پر میرا کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے سبب اداکارہ ميرا نيويارک ميں پھنس گئی تھيں اور کئی دنوں سے اداکارہ مسلسل ویڈیو پيغامات کے ذريعے کورونا پر خدشات اور ٹکٹ کے ليے پيسے نہ ہونے کی دہائياں دے رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں