BOXER 40

انٹرنیشنل باکسنگ شو کیلئے محمد وسیم اور فلپائنی باکسرجینی بوائے بوکا لاہورپہنچ گئے

کراچی، لاہور: انٹرنیشنل باکسنگ شو کیلئے محمد وسیم اور فلپائنی باکسرجینی بوائے بوکا لاہورپہنچ گئے۔ ڈبلیوبی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کیلئے محمد وسیم اورجینی بوکا کا مقابلہ پرسوں ہفتہ کو ہوگا۔ 19 دسمبرکو شو میں ٹائٹل فائٹ کے ساتھ 6 فائٹ بھی ہوں گی۔
nمحمد وسیم پاکستان میں پہلی پروفیشنل فائٹ کے لیے پرجوش ہیں دوسری جانب پروفیشنل فائٹ کیلئے انڈونیشیا کے دو باکسر سابق ایشین چمپئن بی ایس لوپیز اور جیک میکن کراچی پہنچ گئے۔

انٹرنیشنل باکسنگ شو کیلئے دونوں غیر ملکی باکسر کراچی پہنچے ہیں جہاں پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بی ایس لوپیز کے درمیان فائٹ 19 دسمبر کو ہوگی،باکسر بی ایس لوپیز نے عثمان وزیر کو فائٹ کا چیلنج دیا تھا۔دوسری فائٹ میں آصف ہزارہ اور انڈونیشین باکسر جیک میکن مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں