undertaker 171

انڈر ٹیکر نے 3 دہائیوں کے شاندار کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

نیویارک: لیجنڈری ریسلر انڈر ٹیکر نے 3 دہائیوں کے شاندار کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ انڈرٹیکر نے رواں سال اپریل میں ریسل مینیا میں اے جے سٹائلز کے ساتھ مقابلے کے بعد سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے دوری اختیار کرلی تھی اور اب انہوں نے باضابطہ طور پر ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔
انڈر ٹیکر نے 1990ء میں سروائیور سیریز سے اپنے ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ریٹائرمنٹ کے لیے بھی انہوں نے اسی ایونٹ کا انتخاب کیا، سروائیور سیریز کے اختتام پر انڈرٹیکر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کمپنی کے متعدد ریسلرز اکٹھے ہوئے۔ 55 سالہ انڈر ٹیکر کا اپنے الوداعی پیغام میں کہنا تھا کہ ’30 طویل برسوں تک میں رنگ کی جانب آہستگی سے آیا اور لوگوں کو بار بار سلایا، اب میرے جانے کا وقت آگیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ انڈر ٹیکر کو سکون پہنچادیا جائے‘۔

انڈر ٹیکر کا اصل نام مارک کالوے ہے اور کچھ دیر بات کرنے کے بعد انہوں نے اپنا مخصوص پوز بنایا، اس موقع پر ان کے اولین منیجر پال بیرئیر کا ہولوگرام بھی ان کے سامنے بنایا گیا۔undertaker

اپنا تبصرہ بھیجیں