26

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی پر غورشروع کر دیا

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی پر غورشروع کر دیا ہے، قومی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 30 جولائی کے بجائے 5 اگست سے شروع کروانے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا شیڈول تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 30 جولائی کے بجائے 5 اگست سے شروع ہو سکتا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاک انگلش ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزشیڈول ہے، اس ممکنہ تبدیلی کی صورت میں آئرلینڈ سیریز کا شیڈول بھی تبدیل ہوگا، موجودہ صورتحال کی وجہ سے انگلینڈ میں کرکٹ کی سرگرمیاں یکم جولائی تک معطل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں