42

ایرانی ٹماٹر پاکستانی منڈیوں میں پہنچ گیا، سرکاری نرخوں میں 10 روپے کلو کمی

ایرانی ٹماٹر پاکستانی منڈیوں میں پہنچ گیا، ٹماٹر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، سرکاری نرخوں میں فی کلو دس روپے کی کمی تاہم پیاز کی قیمت مستحکم اور آلو مزید مہنگا ہوگیا۔

عوام سبزیوں کی قیمتوں میں ریلیف کے منتظر، ۔ٹماٹر کی قیمت میں معمولی کمی ہو گئی، آلو اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، سوات اور افغانستان کے بعد ایرانی ٹماٹر بھی منڈیوں میں پہنچ گیا۔ قیمت میں زیادہ کمی تو نہ ہوئی تاہم بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت دس روپے کمی کے ساتھ 200روپے کلو مقرر، عام مارکیٹ میں ٹماٹر اڑھائی سو روپے کلو میں دستیاب ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت بدستور 75 روپے کلو، عام مارکیٹ میں 100روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

آلو 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 58 روپے کلو ہوگیا، عام مارکیٹ میں 80 روپے کلو میں دستیاب ہے، لہسن 300 اور ادرک 400 روپے کلو میں مل رہا ہے۔ گوبھی 80، سبز مرچ 250 اور شملہ مرچ 300 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔

خریدار مہنگائی پر حکومت کو کوسنے لگے، کہتے ہیں دو وقت کی روٹی کیلئے کبھی سبزی اور کبھی جیب دیکھتے ہیں۔

سبزیوں کی قیمت میں چند ہفتوں سے تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے اور ٹماٹر کی قیمت کم کرانا ابھی تک انتظامیہ کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں