SHOAIB AKHTAR 90

ایف آئی اے نے شعیب اختر کو طلب کر لیا

SHOAIB AKHTAR

ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، شعیب اختر
سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا،، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں شعیب اختر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے،،
شعیب اختر کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے طلب کیا ہے،، شعیب اختر کو پانچ جون کو صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے،، سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط الفاظ استعمال کئے،، شعیب اختر نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور کرئیر کو داغدار کرنے کی کوشش کی،،

اپنا تبصرہ بھیجیں