31

اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ شروع

لندن: اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 50 واں ایڈیشن انگلینڈ میں شروع۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز شامل ہیں۔ مینز سنگلز میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو ٹائٹل کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں مائیک برائن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ہارڈ کورٹ پر نومبر سے شروع ہونے والا ایونٹ 8 روز جاری رہنے کے بعد 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں