22

بابراعظم کی نگاہیں قومی ٹیم کی رینکنگ بہتربنانے پر مرکوز

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ٹیموں کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 26 سالہ بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے اور آئندہ سیریز اور آئی سی سی ایونٹس میں بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے ۔
بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم اس وقت ون ڈے رینکنگ میں پہلی اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر موجود ہے اور ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے ورلڈ سپر لیگ میں اپنے پوائنٹس بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے ورلڈ رینکنگ میں بہتری آئے گی ۔ بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ نے ماضی میں بہترین کھلاڑی تیار کیے جس نے ان کی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دی اور پاکستانی ٹیم کو بھی ورلڈکپ میں براہ راست رسائی اور رینکنگ بہتر کرنے کیلئے مضبوط ٹیموں کو شکست دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں