26

بالی وڈ اداکار عرفان خان کولون انفیکشن کے سبب انتقال کر گئے

نامور بالی وڈ اداکار عرفان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی عمر 53 برس تھی، کولون انفیکشن ان کی موت کا سبب بنا.بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عرفان خان کو کولون انفیکشن کے سبب ممبئی کے مقامی ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں حالت تشویش ناک ہونے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ عرفان خان کو 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ امریکہ سے مرحلہ وار علاج کرواتے رہے، اس دوران انہوں نے اداکاری سے بھی اپنا تعلق برقرار رکھا۔عرفان خان نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا تھا کہ ‘ انسان کی زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے۔ لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔‘واضح رہے عرفان خان کی والدہ بھی چند روز قبل جے پور میں وفات پا گئی تھیں، اداکار نے لواحقین میں اہلیہ، 2 بیٹے ایان اور بابیل سوگوار چھوڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں