49

باکسر عثمان وزیر کی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ 22 نومبر کو دبئی میں ہوگی

باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ وہ 22 نومبر کو دبئی میں ہونے والی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ میں حصہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے عامر خان باکسنگ ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے مدمقابل روایتی حریف بھارت، تھائی لینڈ یا برطانیہ کے باکسرز ہونگے۔
عثمان وزیر نے کہا کہ میں اپنی فائٹ کے لئے عامر خان اکیڈمی اسلام آباد میں بھرپور ٹریننگ کر رہا ہوں اور عامر خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری تیسری ورلڈ رنگ فائٹ کا اہتمام کیا ہے اور بہت سے باکسر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے سامنے آرہے ہیں۔ تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ 22 نومبر کو دبئی میں کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی باکسر سے مقابلہ ہو جائے تو جوش اور بھی زیادہ ہوگا۔

2 نومبر کو دبئی میں فائٹ کے لئے خصوصی ٹریننگ کا آغاز کرونگا اور دبئی میں میری ٹریننگ امریکی کوچز کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان آج تک ورلڈ یوتھ ٹائٹل نہیں جیتا اور ملک کے لئے ویلیو بی سی ورلڈ یوتھ ٹائٹل میرا خواب ہے مزید تین ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے لیے اہل ہوجاؤں گا۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ وفاقی اور گلگت بلتستان سرکار نے ابھی تک کوئی مالی سپورٹ نہیں کی، گلگت بلتستان حکومت نے اعلان کیا لیکن ابھی کچھ ملا نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں