Corona 23

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم ، پاکستان نے پروازوں پر پابندی مزید بڑھادی

کراچی : پاکستان نے برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے انکشاف اور دوسری خطرناک لہر کے باعث پروازوں کی عارضی پابندی کی مدت میں توسیع کردی۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی طرف سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی میں 4 جنوری تک کی توسیع کردی گئی ہے جو کہ ابتدائی طور پر 29 دسمبر تک عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں اب اس پابندی میں میں اب 4 جنوری 2021ء تک توسیع کر دی گئی ہے تاہم 4 جنوری کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر اس حوالے سے کسی بھی قسم کا مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب یورپیئن یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن پر عائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا ، تفصیلات کے مطابق یورپی ایوی ایشن ادارے یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت سے انکار کر دیا ، پی آئی اے کی طرف سے ایاسا سے پروازوں کی عبوری اجازت طلب کیے جانے کے جواب میں یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کا خط موصول ہوگیا ۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کو مزید 3 ماہ کے لیے توسیع دی جارہی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ تک نظر ثانی نہیں کی جائے گی ، خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں لیکن اب خبر آئی ہے کہ یورپیئن یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن پر عائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں