18

بلاول بھٹو زرداری18جنوری کو4روزہ دورے امریکہ روانہ ہوں گے بلاول بھٹو 19جنوری کوامریکی سینیٹرز سے ملاقات اور20کو نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، پارٹی ذرائع

بلاول بھٹو زرداری18جنوری کو4روزہ دورے امریکہ روانہ ہوں گے
بلاول بھٹو 19جنوری کوامریکی سینیٹرز سے ملاقات اور20کو نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، پارٹی ذرائع

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری18جنوری کو4روزہ دورے امریکہ روانہ ہوں گے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری18جنوری کو امریکہ روانہ ہوں گے اور وہ 4 روز وہاں قیام کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹوزرداری 19 جنوری کوامریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نو منتخب امریکی صدر کی دعوت پر امریکہ جا رہے ہیں، بلاول کو جو بائیدن نے تقریب حلف برداری میں مدعو کیاہے۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول کو دعوت نامے بھی موصول ہو چکے ہیں، جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں