207

بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں خود شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اے پی سی میں چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی وفد شریک ہوگا جس میں پارٹی کے سینیئر قائدین شامل ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن کی تحریک کے حوالے سے پارٹی کی پالیسی بھی اے پی سی میں رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں