41

بلوچستان: فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، ایک افسر سمیت 6 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی ساؤتھ کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں ایک افسر سمیت چھ جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بلوچستان کے ضلع کیچ میں پٹرولنگ آپریشن سے واپس آتے ہوئے باردوی سرنگ سے ٹکرائی۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی افسر سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پٹرولنگ آپریشن پاک ایران سرحد سے 14 کلومیٹر دور کیا گیا، اس آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے راستے کو روکنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں