134

بھارتی ایجنٹ اور پے رول پر کام کرنے والوں کی طرف سے تھریٹ ہیں ، شیخ رشید اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں ہائی الرٹ ہے ، دھرنا مظاہرین بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں جو میرے بس میں نہیں ، جیسے ہی شہدا کی تدفین ہوتی ہیں وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے ، وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

بھارتی ایجنٹ اور پے رول پر کام کرنے والوں کی طرف سے تھریٹ ہیں ، شیخ رشید
اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں ہائی الرٹ ہے ، دھرنا مظاہرین بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں جو میرے بس میں نہیں ، جیسے ہی شہدا کی تدفین ہوتی ہیں وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے ، وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

فاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہدا کی تدفین پرمذاکرات ہورہے ہیں ، فرقہ واریت فسادات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں ، وزیراعظم کو وہاں جانا ہے لیکن بہت سے معاملات شیئر نہیں کرسکتے، وزیراعظم سے درخواست کی لواحقین کی مالی امداد کی جائے ، مریم نواز اور بلاول نے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی پر بھی سیاست کی۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بات جنازوں کی نہیں موجودہ صورتحال کی ہے ، اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ ، پشاور میں ہائی الرٹ ہے ، بھارتی ایجنٹ اور پے رول پر کام کرنے والوں کی طرف سے تھریٹ ہیں ، سانحہ مچھ پر جے آئی ٹی بھی ن گئی ہے ، ڈی سی ، ڈی پی او ، ساری انتظامیہ کو معطل کردیا ہے ، میتیں میتیں ہوتی ہیں، میتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ، دھرنا مظاہرین بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں جو میرے بس میں نہیں ہے ، 7 افغانی شہدا کو بھی معاوضہ دیا جائے گا ، امید ہےآج یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا ، وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ کوئٹہ جائیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ گرفتار کیا ہے جو کہ علماء کو شہید کرنا چاہتے تھے ، فرقہ واریت فسادات میں ملوث 4 گروہ پکڑے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہزارہ برادری کے مطالبات کی رپورٹ وزیراعظم کو دے دی تھی، وفاقی وزیر علی زیدی اور زلفی بخاری کوئٹہ میں موجود ہیں ، جیسے ہی شہدا کی تدفین ہوتی ہیں وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے ، فرقہ واریت فسادات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں