226

بھارتی وزیراعظم کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کراچی میں طیارہ حادثے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان میں ہوائی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں