38

بھارت کے اوسان خطا ، پاکستان کے جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی

پاک فضائیہ نے تربیتی مشقوں کا آغاز کر دیا، پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں، فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں کی جانب سے بھرپور ایکشن کا مظاہرہ. تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ایک اعلیٰ سطح کی آپریشنل مشق کا انعقاد کیا جس میں تینوں ریجنل کمانڈز کے تمام آپریشنل ائیر بیسز نے حصہ لیا۔

پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں نے مختصر وقت میں جارحانہ حکمتِ عملی کی بڑے پیمانے پر مشق کی جس کی ذریعے پاک فضائیہ کی جارحانہ صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا۔ اس مشق کے دوران پاک فضائیہ کے پاس موجود تمام جنگی طیاروں نے اڑان بھری اور آپریشنل صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔

خاص کر پاک فضائیہ کو ہمیشہ سے بھارتی فضائیہ سے بہتر قرار دیا جاتا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی فضائیہ کو پچھاڑا ہے۔ ایسا ہی کچھ رواں برس فروری کے ماہ میں بھی ہوا تھا جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 2 بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں