35

بیماری کی وجہ سے عدالت میں اپنا موقف پیش نہیں کر سکا، خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے ،سابق صدرپرویز مشرف کا خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،وفاقی حکومت ،وزارت قانون و انصاف ،ایف آئی اے، خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے 19 نومبر کو موقف سنے بغیر فیصلہ محفوظ کیا، بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیرعلاج مقیم ہوں ،بیماری کی وجہ سے عدالت میں اپنا موقف پیش نہیں کر سکا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے ،عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کا حکم دے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صحت کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں