43

جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی، ترجمان (ن) لیگ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کر کے اپنے، بچوں، موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں، دوسروں کو چور چور کہنے والا خود چور ہے، عمران خان نے 36 سال میں صرف 47 لاکھ ٹیکس دیا، عمران خان 23 خفیہ بنک اکاؤنٹس کی تلاشی دیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی 3 نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے، عمران خان اب چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، آپ خود چور نکلے، اب یہ حساب ہوگا، 2017 میں انہوں نے صرف ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس دیا، جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں