154

حیدر علی نے یونس خان سے بیٹنگ سیکھنے کو ہدف بنا لیا قومی ٹیم میں آیا تو بابراعظم نے بہت حوصلہ افزائی کی، قومی ٹیم کے کپتان کی کور ڈرائیو بہت پسند ہے: نوجوان بلے باز

حیدر علی نے یونس خان سے بیٹنگ سیکھنے کو ہدف بنا لیا
قومی ٹیم میں آیا تو بابراعظم نے بہت حوصلہ افزائی کی، قومی ٹیم کے کپتان کی کور ڈرائیو بہت پسند ہے: نوجوان بلے باز

آکلینڈ : ‏نوجوان کرکٹر حیدر علی نے سابق کپتان یونس خان سے بیٹنگ کے گرسیکھنے کا عزم ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کی خدمات 2022ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کے لیے حاصل کرلی ہیں، یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں بھی قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دی تھیں تاہم اب پی سی بی نے ان سے طویل مدتی معاہدہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ جانے والے 35 کھلاڑیوں میں سے ایک پاکستان شاہینز کے نائب کپتان حیدر علی ہیں جنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یونس خان سے بیٹنگ کے مزید اسرارورموز سیکھیں گے۔ ایک انٹرویو میں حیدر علی کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں یونس خان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،انہوں نے پچ ریڈ کرنا سکھایا جس سے انہیں بہت فائدہ ہوا، اب وہ دوبارہ ٹیم کے ساتھ ہیں جس کا فائدہ اٹھائوں گا اور زیادہ سے زیادہ سیکھنا چاہوں گا۔
حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں کھیل چکے ہیں اس لیے نیوزی لینڈ میں کھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی، وہ اپنی نیچرل گیم کھیلنے کوشش کریں گے، پاکستانی پچز اچھی ہیں لیکن انہیں تیز پچز پر کھیلنے کا الگ مزہ آتا ہے ۔ حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ جب میں قومی ٹیم میں آیا تو بابراعظم نے میری بہت حوصلہ افزائی کی، کور ڈرائیو ان کی پسندیدہ شاٹ ہے اور انہیں بابراعظم کی کور ڈرائیو بہت پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں