88

خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال

شاور خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرگیا۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کے ڈاکٹر عزت خان کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور وہ انتقال کرگئے۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرعزت خان ڈی ایچ کیواسپتال چارسدہ میں پرنسپل میڈیکل آفیسرتھے اور وہ 2 ہفتوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں