15

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں جاری، وائٹ ہاؤس میں کرسمس ٹری پہنچا دیا گیا

دنیا بھرمیں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں، وائٹ ہاؤس میں 16 فٹ لمبا کرسمس ٹری پہنچا دیا گیا، میلانیا ٹرمپ نے استقبال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے صدارتی محل میں کرسمس ٹری پہنچانے کی روایتی تقریب ہوئی،16 فٹ لمبے کرسمس ٹری کو بگھی پر وائٹ ہاؤس لایا گیا جہاں میلانیا ٹرمپ نے کرسمس ٹری کا استقبال کیا۔

اس کرسمس ٹری کو وائٹ ہاؤس میں کرسمس کے دن سجایا جائے گا، امریکی صدارتی محل کی جِھل مِل کرتی روشنیوں، برقی قمقموں اورسنہری ستاروں سے آرائش کا کام بھی جاری ہے جس میں وائٹ ہاوس سٹاف اور رضاکاروں کے ساتھ ساتھ میلانیا بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں