youtube 199

دنیا بھر میں یوٹیوب، جی میل اور گوگل کی سروسز متاثر ہوگئیں

اسلام آباد: دنیا بھر میں یوٹیوب، جی میل اور گوگل کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں، پاکستان میں بھی گوگل ، یوٹیوب اور جی میل اوپن نہیں ہورہے، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوٹیوب، جی میل اور گوگل ڈرائیور کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں۔
جس سے یوٹیوب، جی میل اور گوگل استعمال کرنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یوٹیوب، جی میل اور گوگل کی سروسز متاثر ہونے پر یوٹیوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم واقف ہیں کہ صارفین یوٹیوب تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیم بخوبی آگاہ ہے اور مسئلے کے جلد حل کیلئے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں