156

ذاتیات پر جانے اور زرداری، بلاول کے ‏بیانات پر جواب نہیں دینگے: احسن اقبال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ اپوزیشن لیڈرکا معاملہ طے ہوچکا ہے، ہمیں ایسی چیزوں کووجہ تنازعہ نہیں بنانا چاہیے، جس نےبھی پی ڈی ایم کونقصان پہنچایاقوم ‏انھیں معاف نہیں کرے گی۔ ذاتیات پر جانے اور بیان بازی سے پرہیز کریں گے ہم آصف زرداری اور بلاول کے ‏بیانات کا جواب نہیں دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی ‏کرنے آئے، 23 مارچ کو ایک خواب کی قراردادپاس کی گئی، مسلمانوں نے اپنی جدوجہد سے قلیل ‏عرصےمیں ملک حاصل کیا پاکستان میں 22 کروڑ کے لوگوں کا ووٹ محفوظ نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بنگلا دیش آج فخر سے کہہ رہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ‏بنگلادیش اس لیے آگے نکلا کہ وہاں ووٹ کی طاقت کوتسلیم کیاگیا ہمارے ہاں آج بھی بیلٹ پربلٹ ‏بھاری ہے، ملک کو ترقی دینی ہے توبلٹ پر بیلٹ کوبھاری کرناپڑےگا ووٹ کو بے توقیر کیا گیاتو ‏ملک تقسیم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بلاول نے جو گفتگو کی ہم نے اس پر تبصرہ نہیں کیا ہمارا ہدف ‏عمران خان ہے ، ذاتیات پرجانے اور بیان بازی سے پرہیز کریں گے ہم آصف زرداری اور بلاول کے ‏بیانات کا جواب نہیں دیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکیلئے فیصلہ ہوا تھا امید ہے ‏پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلےکا احترام کرے گی لیکن جس نےبھی پی ڈی ایم کونقصان ‏پہنچایاقوم انھیں معاف نہیں کرے گی۔ ملک میں آئین اورووٹ کا احترام ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں