76

راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کھیلنے کیلئے پرجوش پی ایس ایل کا حصہ بننے،لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں ،یہ میرے لئے پہلی بار بالکل مختلف تجربہ ہوگا: لیگ سپنر کا ٹویٹ

راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کھیلنے کیلئے پرجوش
پی ایس ایل کا حصہ بننے،لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں ،یہ میرے لئے پہلی بار بالکل مختلف تجربہ ہوگا: لیگ سپنر کا ٹویٹ

افغانستان کے راشد خان نے چھ سال میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بننے کے بعد اپنی جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ پچھلے سال کی فائنلسٹ لاہور قلندرز کے سکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں مسابقتی کرکٹ لیگوں میں سے ایک میں کھیلنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’’ میں اس سال پی ایس ایل کا حصہ بننے اور لاہور قلندرز کے لئے کھیلنے کے لئے بہت پرجوش ہوں ،یہ میرے لئے پہلی بار بالکل مختلف تجربہ ہوگا، پی ایس ایل کے ایک زبردست سیزن کے منتظر ہیں ، جلد ہی ملیں گے‘‘۔

یاد رہے کہ افغانستان کے راشد خان نے 2015ء میں اپنے انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد سے 4 ٹیسٹ ، 71 ون ڈے اور 48 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں۔
انہوں نے پوری دنیا میں ٹی ٹونٹی لیگز کھیلی ہیں اور لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے بہترین اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہیں پی اس ایل 6 کے پلیئرز ڈرافٹ میں پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے پک کیا، وہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے پہلے پانچ میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں