32

رانا ثناءاللہ ٹائیگر کی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچ گئے سابق وزیر قانون پنجاب لاہور کی احتساب عدالت پہنچے تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

رانا ثناءاللہ ٹائیگر کی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچ گئے
سابق وزیر قانون پنجاب لاہور کی احتساب عدالت پہنچے تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر قانون پنجاب راںا ثنا اللہ ٹائیگر کی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کی پیشی ہوئی تو اس موقع پر انہیں سپورٹ کرنے کی غرض سے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی عدالت پہنچے تو انہوں نے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ایک ماسک بھی پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے کیوں کہ ان کے فیس ماسک پر مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان ٹائیگر کی شکل بنی ہوئی تھی ، صرف یہی نہیں بلکہ اس فیس ماسک کے ساتھ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے جو کپڑے پہنے ہوئے تھے ان کا رنگ بھی فیس ماسک کے رنگوں کے ساتھ میچ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں