89

سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے تبادلے اور عمر شیخ کے تقرر کیخلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے تبادلے اور عمر شیخ کے تقرر کیخلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے تبادلے اور سی سی پی او کے عہدے پر عمر شیخ کے تقرر کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے پولیس میں تقرر اور تبادلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے اور درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سماعت کرنی تھی، عدالتی مصروفیات کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، درخواست میں شعیب دستگیر کو تبدیل کرنے سی پی او لاہور کے عہدے پر عمر شیخ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا اور اسے قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں