39

سابق مینیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کے الزام میں گرفتار

لاہور: قومی احتساب بیورو نے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کو ایک ارب سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ملزم وسیم اجمل نے غیرقانونی طور پر 2014 میں میسرز البیراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگے داموں ٹھیکہ دیا، ملزم نے آپس کی ملی بھگت سے لیبر کاسٹ کی مد میں ہی 1 ارب مالیت کی رقم کنٹریکٹرز کو ادا کروائی جب کہ کنٹریکٹ کی مطابق لیبر کی مکمل رقم کنٹریکٹر کو علیحدہ سے واپس کی جانی تھی، اس طرح ملزم کنٹریکٹر کو لیبر کی مد میں ایک ارب کی دہری ادائیگی میں ملوث پایا گیا۔

ملزم کی جانب سے جعلی ایگزیمپشن کے طور پہ 96 ہزار امریکی ڈالرز کی چھوٹ بھی نوازی گئی، ملزم وسیم اجمل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کمپنی سیکرٹری کی پوسٹ پر غیرقانونی بھرتی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

نیب لاہور حکام کی جانب سے ملزم وسیم اجمل کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں