174

سابق ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کو اہم ترین عہدہ دینے کی تیاریاں کرلی گئیں

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں ان کی تعیناتی کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے، اگر انہوں نے منظوری دی تو عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنادیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ حال ہی میں پاک فوج سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے وقت وہ کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر تعینات تھے، اس سے قبل وہ 4 سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں