hafeez 30

محمد حفیظ زیادہ بار ٹونٹی ٹونٹی میں صفر سے دوچار ہونیوالے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونیوالے پاکستانی بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آگئے ۔ ایڈن پارک، آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں محمد حفیظ نے ڈفی کا سامنا کیا جنہوں نے پہلی ہی گیند پر انہیں کیچ آئوٹ کروادیا ، یہ محمد حفیظ کے کیریئر میں 24 واں موقع تھا جب وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جس کے ساتھ وہ زیادہ بار صفر پر آئوٹ ہونے والے ملکی بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

شاہد آفریدی اب تک 305 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 25.75 کی اوسط سے 6618 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 38 نصف سنچریاں شامل ہیں ، انہوں یہ رنز 122.92 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔

کسی پاکستانی بلے باز کی جانب سے اس فارمیٹ میں زیادہ بار صفرپر آئوٹ ہونیکا منفی ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے جواب تک 27 مرتبہ بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہوئے ہیں ، ان کے بڑے بھائی اور قومی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 26، 26 مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوچکے ، فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر23 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہوچکے ہیں ،قومی اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ بائولر وہاب ریاض 17،17 مرتبہ اپنے نام کے آگے انڈہ درج کروا کر پوویلین لوٹے، آل رائونڈر عماد وسیم 16 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہوئے ہیں ،خرم منظور بھی 15 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہوچکے ہیں ، سابق کپتان شعیب ملک بھی 14 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں،عمر گل اور یاسر عرفات 13،13مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے، فاسٹ باﺅلرمحمد سمیع، شاداب خان اورآصف علی بھی 12،12 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے،لیگ سپنر یاسر شاہ اور سابق آل راﺅنڈر اظہر محمود 11،11 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوئے، قومی وائٹ بال کپتان بابراعظم اور فاسٹ بائولر سہیل خان بھی 10،10 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ چکے ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین بلے باز ڈیون سمتھ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 28 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں