63

سال 2020،ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5 گنا اضافہ ریکارڈ گزشتہ سال مجموعی طور پر ایک لاکھ شکایات موصول ہوئی، جس میں سے 9037 شکایات کا ازالہ کیا گیا ،ترجمان ایف آئی اے سائبرکرائم

سال 2020،ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5 گنا اضافہ ریکارڈ
گزشتہ سال مجموعی طور پر ایک لاکھ شکایات موصول ہوئی، جس میں سے 9037 شکایات کا ازالہ کیا گیا ،ترجمان ایف آئی اے سائبرکرائم

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے سال 2020کو سائبر کرائم سے متعلق مشکل ترین سال قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سال ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائبرکرائم ونگ نی2020کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5گنا اضافہ ہوا ، اس دوران ملک بھر سے سائبرکرائم کی 94ہزار227 شکایت موصول ہوئیں، جس میں خواتین کوبدنام کرنے، جنسی ہراسگی سے متعلق، چائلڈپورنوگرافی،مالی دھوکادہی کے حوالے سے شکایات شامل ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ شکایات موصول ہوئی، جس میں سے 9037 شکایات کا ازالہ کیا گیا اور چائلڈ پونو گرافی کے خلاف 24 مقدمات درج کر کے 26ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ 22گینگز کے 661ملزمان کوگرفتارکرکے 2لاکھ الیکٹرونکس آلات برآمدکئے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پردھوکادینے والی22ملزمان کو گرفتار کر کے 40لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔ترجمان نے سال 2020 کو سائبر کرائم سے متعلق مشکل ترین سال قرار دیتے ہوئے کہاکہ شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی حکمت عملی اختیار کر لی گئی ہے اور بچوں کے استحصال کیخلاف خصوصی ونگ نے کام شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں