94

سبسٹین ویٹل فارمولا ون سیزن کے اختتام پر فراری کو خیرباد کہہ دیں گے

کار ریسنگ کے بڑے نام سبسٹین ویٹل کا فراری کیساتھ نیا معاہدہ طے نہیں پایا ہے، اس لیے وہ فارمولا سیزن ون کے اختتام پر اسے خیرباد کہہ دیں گے۔فراری ٹیم کے پرنسپل ماتیا بنوتو کی جانب سے جاری بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں جانب سے مشترکہ رضامندی کیساتھ کیا گیا ہے تاہم یہ آسان نہیں تھا۔ ماتیا بنوتو کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے مقاصد کے حصول کیلئے اپنے راستے جدا کر لیں۔ادھر سبسٹین ویٹل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی فراری کیساتھ کام کرنے کی اب کوئی خواہش نہیں ہے۔ کھیل کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اچھے انداز کیساتھ کام کو سرانجام دیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ فراری کیساتھ اس مشترکہ فیصلے میں مالی معاملات کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ خیال رہے کہ سبسٹین ویٹل نے 2010ء اور 2013ء کے دوران بہترین ریسنگ کا کھیل پیش کرتے ہوئے فارمولہ ون کے فاتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں