50

سعودی عرب میں بیٹی نے معذور باپ کو بچانے کیلیے اپنی جان دیدی

ریاض: سعودی عرب میں ایک باہمت بیٹی نے معذور باپ کو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

مکہ ریجن کے علاقے رنیہ کمشنری میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، اہل خانہ نے گھر سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی تاہم اس دوران معذور باپ آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگیا، بیٹی نے باپ کو شعلوں سے بچانے کے لیے اپنے حصار میں لے لیا اور اس دوران اہل خانہ نے پڑوسیوں کو مدد کے لیے پکارا۔

پڑوسیوں کے پہنچنے تک بیٹی نویر السبیعی بری طرح جھلس گئی، باپ اور بیٹی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں بیٹی نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ باپ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے بہادر بیٹی کے لیے کنگ عبدالعزیز تمغے کا مطالبہ کیا ہے۔

باپ کو بچانے کے دوران اپنی جان قربان کرنے والی بیٹی نویر السبیعی کے شوہر نے بھی گزشتہ برس سمندر میں ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کے دوران موت کو گلے لگا لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں