27

سفری پابندیاں، سعودی عرب جانے سے قاصر پاکستانی مسافروں کیلئے پی آئی اے کا اہم اعلان قومی ائیرلائن کی جانب سے ری فنڈ پالیسی کا اعلان، سعودی عرب کیلئے ٹکٹ بک کروانے والے تمام مسافروں کو ادا کردہ کرایہ واپس کیا جائے گا

سفری پابندیاں، سعودی عرب جانے سے قاصر پاکستانی مسافروں کیلئے پی آئی اے کا اہم اعلان
قومی ائیرلائن کی جانب سے ری فنڈ پالیسی کا اعلان، سعودی عرب کیلئے ٹکٹ بک کروانے والے تمام مسافروں کو ادا کردہ کرایہ واپس کیا جائے گا

سفری پابندیاں، سعودی عرب جانے سے قاصر پاکستانی مسافروں کیلئے پی آئی اے کا اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس صورتحال میں پی آئی اے نے ری فنڈ پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کیلئے ٹکٹ بک کروانے والے تمام مسافروں کو ادا کردہ کرایہ واپس کیا جائے گا۔
کنفرم ٹکٹ بک کروانے والے مسافروں کو بنا کسی کٹوتی کے رقم واپس ادا کی جائے گی۔ ایسے تمام مسافر پی آئی اے کے دفاتر اور متعلقہ کاونٹرز سے اپنے ٹکٹس جمعرات سے بغیر کسی کٹوتی کے ری فنڈ کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے پاکستان واپس آنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بھی اہم اعلان کیا گیا ہے۔
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کیلئے پروازیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے مسافروں کی آمد پر 3 فروری کی صبح 9 بجے سے دوبارہ پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد کوئی مسافر پاکستان سے سعودی عرب سفر نہیں کرسکتا۔ پابندی سے قبل پی آئی اے کی جانب سے مختلف ملکی شہروں سے سعودی عرب کیلئے پروازیں چلائی جا رہی تھیں، جو اب مجبوراً بند کر دی گئی ہیں۔ تاہم پی آئی اے سعودی عرب سے پاکستان کیلئے پروازوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 20 ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی جس میں پاکستان بھی شامل ہے تاہم اس پابندی سے سفارت کاروں، سعودی شہریوں اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں معاونت کرنے کے لیے ڈاکٹروں اور ان کے اہلِ خانہ کو استثنٰی حاصل ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ عارضی پابندی بدھ کے روز صبح 9 بجے سے نافذ العمل ہوگئی۔
علاوہ ازیں اس پابندی کا اطلاق پڑوسی ممالک مصر اور متحدہ عرب امارات سے لے کر خطے میں لبنان اور ترکی تک ہوگا۔ یورپ میں جن ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی ہوگی ان میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ان کے علاوہ امریکا، ارجنٹینا، برازیل، پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان اور جنوبی افریقہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں