39

سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے، بلاول

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ انسانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے بچے ہوتے ہیں، بچوں کو بہتر تعلیم وعلاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے سہولیات سے محروم ہیں جب کہ بچوں کو انصاف، درست برتاوَ، برابری اور پُر امن ماحول دینے کے لئے کاوشیں کرنا ہونگیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں پہلی باربچوں کے لئے پولیو ویکسینیشن کا آغاز کیا، شہید بی بی کے اقدام سے 40 سال پہلے دنیا میں پولیوویکسین دستیاب تھی، سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے اور بہبودِ اطفال پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں