85

سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 36.47 پوائنٹس کی مندی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس میں 36.47 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے، سرمایہ کار مارکیٹ میں پیسہ لگانے سے گریزاں ہیں اور دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔آج کاروبار کے دوران دن بھر اُتار چڑھاؤ جاری رہا جبکہ ایک موقع پر انڈیکس 33501.30 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، جبکہ اسی دوران پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 33159.05 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح بھی دیکھی گئی۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 36.47 پوائنٹس کی مندی پر ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 33267.69 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.11 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 29 لاکھ 19 ہزار 264 شیئرز کا لین دین ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 424.02 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 33304.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا اور سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں