tvtodaynews-Shahbaz-Shareef 39

سپریم کورٹ: شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

نیب کی درخواست پر سماعت 3 دسمبر کو ہوگی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرےگا

اسلام آباد سپریم کورٹ نے صدر ن لیگ شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، نیب کی درخواست پر سماعت 3 دسمبر کو ہوگی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ مین نیب کی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرےگا۔

نیب کی شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی اپیل پرسماعت 3دسمبرکوہوگی۔ تین رکنی بنچ میں جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔ اسی طرح سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کی سماعت بھی3 دسمبر کو ہوگی۔
واضح رہے قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے فروری میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے محمد شہباز شریف کی آشیانہ ہائوسنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب کے اعلیٰ افسران اور لیگل ٹیم کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے، اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ سے تفصیلی تحریری فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد اس کا جائزہ لے کر آئندہ کا اقدام اٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں