FORCES 39

سکیورٹی فورسزکا آواران میں آپریشن، 10دہشتگرد جہنم واصل کردیے

راولپنڈی: ملک بھر میں پاک فوج کا دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردلفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے آواران میں آپریشن کرکے 10 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ، یہ دہشتگرد شہید لانس نائیک اقبال پر حملے میں ملوث تھے، دہشتگردوں سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ بتایا گیا ہے کہ ان دہشتگردوں نے 20 دسمبرکوشہید لانس نائیک اقبال پر پر حملہ کیا تھا،آج جب سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا تو لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے دہشتگرد بھی وہاں موجود تھے۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔ تاہم دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، تاہم فورسز نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دس دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں