23

سیاہ بچے کی پیدائش پر بلیک کافی ذمہ دار

امریکا سفید فام شخص نے سیاہ بچے کی پیدائش پر بیوی کو ذمہ دار ٹہرا دیا، جواب میں سفید فام بیوی نے سیاہ بچے کی پیدائش کافی کا نتیجہ قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ فلوریڈا میں واقع ایس ایف باپتس نامی اسپتال میں انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سالہ سفید فام خاتون اینی کوکلیڈو کے ہاں خوبصورت بچے نے جنم لیا۔

شوہر نے بتایا میں نے اپنی اہلیہ اینی سے واضحات طلب کرتے ہوئے کہا کہ میں نسل پرست نہیں ہوں اور نہ ہی بچے کا رنگ میرے لیے باعث پریشانی ہے لیکن تم نے مجھے دھوکا دیا ہے؟ جس پر میری بیوی نے جواب دیا کہ میں نے دھوکا نہیں دیا بچے کا سیاہ ہونا آپ کے بلیک کافی پینے کا نتیجہ ہے۔

آپ بغیر دودھ اور چینی کے بے تحاشا بلیک کافی پیتے تھے اس لیے اس کا رنگ بھی کافی کا جیسا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ شوہر جو بہت زیادہ بلیک کافی پیتے ہیں اور ڈبل روسٹ ایسپریسو کا استعمال کرتے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی قصوروار ہے۔

شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 8 ماہ ہوچکے ہیں جو میرے لئے ایک لمبہ عرصہ ہے اور یہ حقیقت ہے کہ مجھے بلیک کافی بہت پسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سارا دن بہت کڑک کافی پیتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میری اہلیہ درست کہہ رہی ہے، مجھے ڈی ای اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں دکھائی دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں