cricket 81

پہلا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کامیابی کے لیے 154 رنز کا ہدف دیدیا

آکلینڈ : پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنا ئے پویلین لوٹ گئے،کپتان محمد رضوان 17 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے اور حیدر علی 3 رنز بنا کر پوویلین لوٹے،خوشدل شاہ 16 رنز بنا کر اش سوڈھی کا شکار بنے،اس موقع پر شاداب کا ساتھ دینے عماد وسیم آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر سکور کو 79 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر کگلیجن نے اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلاتے ہوئے عماد کی 19رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا،شاداب خان 42 کی عمدہ باری کھیل کر آئوٹ ہوئے،وہاب ریاض 9 رنز بنا کر کگلیجن کا تیسرا شکار بنے۔

اس سے قبل آکلینڈ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاداب خان نے کہا کہ یہ ایک اچھی پچ لگ رہی ہے اور ہم سکور بورڈ پر اچھا مجموعہ سجانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کو اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر کی کمی یقیناً محسوس کریں گے لیکن یہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے آگے آنے کا بہترین موقع ہے۔
واضح رہے کہ انگوٹھے میں فریکچر کے سبب قومی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں بابر اعظم کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ محمد رضوان کو ترجیح دی گئی ہے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شاداب خان(کپتان)، محمد رضوان، عبدالہ شفیق، حیدر علی، محمد حفیظ، خوشدل شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مچل سینٹنر(کپتان)، مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشا، مارک چیپ مین، اسکاٹ کلیگلین، اش سودھی، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکرپر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں